ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس میں اہم تبدیلیاں، رجنی پاٹل کو ہماچل کا انچارج بنایا

کانگریس میں اہم تبدیلیاں، رجنی پاٹل کو ہماچل کا انچارج بنایا

Tue, 22 May 2018 23:12:19    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے آج رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش کا انچارج بنایا اور بہار اور گجرات کے لئے دو دو انچارج سیکرٹری بھی مقرر کئے۔ اس کے ساتھ ہی ندیم جاوید کو پارٹی کے اقلیتی محکمہ صدر مقرر کیا گیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی صدرراہل گاندھی نے رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش کا انچارج مقرر کیا ہے۔وہ سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے کی جگہ لیں گے۔گہلوت نے کہا کہ وریندر سنگھ راٹھور اور راجیش للوٹھیا کو بہار کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی جتیندربگھیل اور وشورجن موہنتی کو گجرات کے لئے کانگریس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے اقلیتی محکمہ کی کمان سابق ممبر اسمبلی ندیم جاوید کو سونپی ہے۔اس سے پہلے خورشید احمد اقلیتی محکمہ کے صدر کا کردارادا کررہے تھے۔پارٹی کے مطابق یہ تمام تقرریاں فوری طورپر نافذ ہیں۔


Share: